۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
حجۃ الاسلام سید حسن رضا ہمدانی

حوزہ/ عمران خان صاحب ہم سمجھتے ہیں کہ آپ کی ڈوریا کہاں سے ہلائ جارہی ہیں اسرائیل کا وجود قائد اعظم کے نظریئیے کے تحت کسی صورت قابل قبول نہیں اور قرآن بھی یہودو نصاری سے دوستی کومنع کرتا ہے۔

حجۃ الاسلام سید حسن رضا ہمدانی رہمنا مجلس وحدت مسلمین نے خطبہ نماز جمعہ گورنر ہاوس مال روڈ لاہور میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے حکم کی اطاعت بجالانا تقوی کہلاتا ہے، مالک حقیقی کے تمام احکامات کو من وعن بجالا نا ہی تقوی ہے خدا بار بار ہمیں بتارہا ہے شیطان تمہارا دشمن ہے اس کی اطاعت مت کرنا۔ وہ انسان میں تکبر پیدا کرتا ہے شیطان انسان کو کرسی عہدے کا گھمنڈ دیتا ہے ہمیں خدا کے محضر میں پیش ہونا ہے اسی کو جواب دینا ہے۔

مولانا موصوف نے فرمایا کہ مولائے متقیان فرماتے ہیں اے انسان اس وقت سے ڈر کہ جب اس کے محضر میں حاضر ہوگا جو عادل بھی ہے اور شاہد بھی ہے خدا ہمارے اعمال پر حاضر بھی ہے اور اسی کے سامنے پیش بھی ہونا ہے اور پھر وہ خدا اگر زرہ برابر نیکی ہو اس کا اجر دے گا اور اگر زر برابر گناہ کیا ہو اس کی سزا بھی دے گا عزیزو ہمیں ہر صورت اس کے محضر میں پلٹنا ہے حق کے لئے آواز بلند کرتے رہیئے اور مظلوم کا ہمیشہ ساتھ دیتے رہیں۔
میرا سلام ہو شرکائے دھرنا و کنیزان زینب پر
خود کو اور آپ کو تقوی کی تلقین کرتا ہوں

امام جمعہ گورنر ہاوس مال روڈ لاہور نے اپنے خطبہ دوم میں حالات حاضرہ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آپ جانتے ہیں چھ روز سے کوئٹہ کی مقدس سرزمین پر شہدا کے جنازوں کے ساتھ قوم کے جوان بوڑھے مائیں بہنیں بچے بیٹھے ہیں اور پوری قوم سےاستغاثہ کررہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ ہماری آواز حاکم وقت تک پہنچائیں مگر افسوس سے کہنا پڑتا ہے اس خون سے تو مردہ زمین بھی جاگ جاتے ہیں یہ طاغوت کے پیروکار شہدا کے لواحقین کی معصومانہ سی خواہش کو بلیک میلینگ کہہ رہے ہیں۔

عمران خان صاحب ہم سمجھتے ہیں کہ آپ کی ڈوریا کہاں سے ہلائ جارہی ہیں اسرائیل کا وجود قائد اعظم کے نظریئیے کے تحت کسی صورت قابل قبول نہیں اور قرآن بھی یہودو نصاری سے دوستی کومنع کرتا ہے۔

اور سورہ جمعہ میں یہودیوں کو للکارا گیا ہے کہ اگر تم خدا کے سگے ہو تو موت کی آرزو کرو مگر تم کبھی موت کی تمنا نہیں کروگے۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اے عمرام خان سن لو ہم حسینی ہیں ہمیں موت سے اسی طرح عشق ہے جس طرح ایک بچے کو ماں کے دودھ سے پیار ہوتا ہے آو ہمیں بھون دو ہمارے ٹکڑے ٹکڑے کردو ہمارے جنازوں سے بھی یہی آواز آئے گی لبیک یا حسین لبیک یاحسین۔

میں اہلیان لاہور کی طرف سے زندہ دلان لاہور کی  طرف سے کوئٹہ کے بہن بھائیوں شہداء کے لواحقین  سے درخواست کرتا ہوں آپ جنازوں کو دفن کریں اور آپ اسلام آباد کی طرف رخ کریں ہم بتائیں گے حکومت وقت کو کہ تم بھگوڑے کی اولاد ہو ہم بھاگنے والوں میں سے نہیں ہیں ہم حیدر کرار کے ماننے والے ہیں۔

تیری غرور اور انانیت کو ہم پاش پاش کریں گے خیبر کا در ہمیں اکھاڑنا آتا ہے ہم بھاگنے والے نہیں ہیں جب سے بیٹھے ہیں میدان میں ہیں ہم یہیں رہیں گے جب تک شہدا کے لواحقین دھرنا ختم نہیں کرتے میری درخواست ہے کہ آپ کوئٹہ سے چلیں ہم بتائیں گے کہ قوم کی کیا آواز ہوتی ہے ہم اسرائیل کی سازشوں کو ناکام کریں گے ہم بابصیرت قوم ہیں ہم باشعور قوم ہیں ہم میدان عمل میں رہیں گے اور اپنے رہبر کی آواز پر ہمہ تن گوش رہیں گے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .